ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مکہ مسجدبم دھماکہ:اویسی نے این آئی اے کی جانچ پراٹھائے سوال

مکہ مسجدبم دھماکہ:اویسی نے این آئی اے کی جانچ پراٹھائے سوال

Tue, 17 Apr 2018 14:59:53    S.O. News Service

حیدرآباد،17؍اپریل (ایس او نیوز؍ ایجنسی) حیدرآبادمیں 2007کے مکہ مسجدبم بلاسٹ معاملے میں قومی جانچ ایجنسی(این آئی اے) کی خصوصی عدالت نے آج سوامی اسیمانندسمیت 5ملزموں کوبرکردیاہے۔این آئی اے نے ثبوتوں کے ناکافی کی بنیادپرفیصلہ سنایاہے۔بہرکیف فیصلے کے بعد آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدراوررکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کرکے کورٹ فیصلہ پرکہاکہ ’’جون 2014 کے بعد سے زیادہ تر گواہ مکر گئے۔این آئی اے نے اس کیس کو ٹھیک سے آگے نہیں بڑھایا،جیسی امیدتھی۔کیونکہ ا سے پولیٹیکل ماسٹرسے اس کی اجازت نہیں ملی۔اگرایسی جانچ ہوتی رہی توکریمنل جسٹس سسٹم کا کیاہوگا؟انصاف نہیں ہوا‘‘۔اویسی نے کہاکہ ’این آئی اے ایک بہرااوراندھاہوتاہے۔ایجنسی نے ملزموں کے بیل کے خلاف اپیل نہیں کی۔گواہ اپنے بیان سے پلٹ گئے۔عیاں رہے کہ 11سال پہلے ہوئے بلاسٹ میں 9لوگوں کی موت ہوگئی تھی اوردیگر58لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ معاملے میں 10لوگوں کوملزم بنایاگیاتھا۔


Share: